آج آپ وزیراعظم عمران خان کو فون کرکے ان سے بات کرسکتے ہیں ، طریقہ جانئے

اسلام آباد . عوام آج پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے فون کرکے ان سے بات کرسکتے ہیں، یہ بات چیت یکم فروری (پیر) کی شام کو چار بجے ہوسکے گی ۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ براہ راست فون پر بات کریں گے ۔ وزیراعظم سے عوام کو رابطے کے لیے 0519210809 نمبر دیا گیا ہے اور یہ ‘لائن شام 4 بجے کھول دی جائیں گی تاہم یہ واضح نہیں کہ کتنی دیر تک یہ سلسلہ چلے گا، اس بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔

یادرہے کہ وزیراعظم عوامی اجتماعات ، لائیو یا ریکارڈنگ کی صورت میں ٹی وی پر بھی دکھائی دیتے ہیں لیکن اس طرح عوام سے سوال جواب کے سیشن کی مثالیں کم ہی ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہاتھاکہ اسمبلی میں سیشن میں ہر ماہ دو بار ساتھی اراکین اسمبلی کے سوالات کے جواب دیا کریں گے لیکن تاحال اس پر عمل نہیں ہوسکا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے “آپ کا وزیراعظم ، آپ کے ساتھ” کے عنوان سے مختلف قومی اخبارات میں اشہتار بھی جاری کیاگیا اوراس میں بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم آپ کے سوالات کا جواب دیں گے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر ایک پروگرام’پرائم منسٹر آن لائن‘ آن ایئرہوتارہاجس دوران عوام کی ٹیلی فون کے ذریعے ہی ملنے والی شکایات پرفوری احکامات اور سوالات کا وزیراعظم اسی وقت جواب دیاکرتے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں