پی ڈی ایم کااحتجاج دم توڑچکا،اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور.وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کابلامقصداحتجاج دم توڑچکاہے،اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ جھوٹ اورمنفی سیاست زیادہ دیرنہیں چلتی،اپوزیشن جماعتوں کاغیرفطری اتحاداپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہاہے،ان کاکہناہے کہ ان عناصرنے قومی مفادات کویکسرفراموش کیا،ملک کی ترقی کے سفرمیں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مستردکرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے ہرموقع پرترقی کے سفرکوروکنے کی کوشش کی،مشکل حالات کے باوجودآگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں