پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کوروناویکسین لانے کیلئے بیجنگ روانہ

اسلام آباد.پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کوروناویکسین لانے کیلئے بیجنگ روانہ ہو گیا،خصوصی طیارہ کوروناویکسین لےکرکل پاکستان پہنچے گا،پاک فضائیہ کے آئی ایل 78 طیارے سے کورونا ویکسین پاکستان لائی جائے گی ،پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کورونا ویکسین کی سٹوریج کیلئے اسلام آباد میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اسلام آباد سے کورونا سے بچاؤکی ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کو بذریعہ جہاز ویکسین پہنچائی جائے گی، ویکسین کی سٹوریج اور عوام کو فراہمی کے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی لاکھوں خوراکیں تیار کر لی ہیں اور شینجن ایئرپورٹ پر ویکسین کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے بھرپور انتظامات کئے جا رہے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈر ملتے ہی ویکسین روانہ کر دی جائے گی، چین کے شینجن ایئرپورٹ پر محفوط انداز میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دیگر ممالک کو ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں