وزیراعظم عمران خان کا اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارافسوس

اسلام آباد.وزیراعظم عمران خان نے اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شان سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت کی اور صبر جمیل کی دعا کی۔

یاد رہے کہ اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اورگزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں ، ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، نیلو بیگم نے اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ،عذرا،زرقا،بیٹی،ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں