مہنگائی کی شرح مسلسل نیچے گر رہی ہے ،اسد عمر

اسلام آباد.وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کاکہناہے کہ مہنگائی کی شرح مسلسل نیچے گر رہی ہے ،اشیائے خورونوش کے صارفین کیلئے مہنگائی کی شرح پانچ اعشاریہ سات فیصد تک نیچے آگئی ۔

اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بنیادی افراط زر کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد تک نیچے آچکی ہے، جنوری میں افراط زر حوصلہ افزارہا،ان کاکہناتھا کہ کنزیو پرائس انڈیکس اور اشیائے خورونوش کی مہنگائی مجموعی طور پر سات اعشاریہ چھ فیصد تک رہیں ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت آنے سے پہلے افراط زر کی شرح سے آج کی افراط زر بہتر صورتحال میں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں