زمین پر جنت اپنے جیون ساتھی کے ساتھ ، نادیہ خان شادی کے بعد شوہر کیساتھ ہنی مون پر شمالی علاقہ جات پہنچ گئیں

مالم جبہ . حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ان دونوں اپنے شوہر کے ہمراہ سوات کی خوبصورت وادیوں کی سیر کے لیے موجود ہیں جہاں مزید کچھ دن ان کا قیام بھی متوق ہے ، نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے لیے شوہر کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے خاوند بھی ویڈیو بنانے میں مصروف دکھائی دیئے۔

ویڈیو کے کیپشن میں نادیہ خان نے لکھا کہ ‘زمین پر جنت اپنے جیون ساتھی کے ساتھ’خوبصورت نظارے۔نادیہ خان نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ سوات کی خوبصورت وادیوں میں مالم جبہ کے ریزورٹ میں قیام پزیر ہیں۔

یادرہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں اداکارہ نے شادی کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں