تربت: باپ بیٹے کی 10 روز پرانی لاشیں برآمد

تربت (ویب ڈیسک) تربت کے علاقے گرک میں فائرنگ کر کے قتل کیے گئے باپ اور بیٹے کی لاشیں ملی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق تربت کے علاقے گرک ندی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت رضا اور صالح کے ناموں سے ہوئی جو باپ بیٹے ہیں۔

چینل کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل گیا گیا ہے اور مقتولین کا تعلق ذامران سے ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں آٹھ سے 10 روز پرانی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں