پرانی دشمنی ختم کرنے کیلئے چھ سالہ بچی کی “قربانی” کی کوشش ناکام، جرگہ منتظمین گرفتار

سوات (ویب ڈیسک) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں دشمنوں میں صلح کے لیے فرسودہ رسم ‘سوارہ’ کی کوشش ناکام بنادی گئی، چھ سالہ بچی کے باپ سمیت 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں پرانی دشمنی پر فریقین میں صلح کے لیے چھ سال کی بچی کو ‘سوارہ ‘ (ونی) میں دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرگہ کرنے والے17 میں سے14افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں بچی کا باپ بھی شامل ہے، جرگہ ممبران کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں