وزیراعظم عمران خان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان پر شفقت محمود نے وضاحت جاری کر دی

سکھر .وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ” سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے ، عمران خان کے کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے ۔“

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود کا کہناتھا کہ یکم فروری سے پرائمری ، مڈل اور یونیورسٹیز کا آغاز ہورہاہے ، صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے ، پاکستان میں کرپشن عروج پر رہی ہے ، کرپشن کی وجہ لیڈران کے ذاتی مفادات اور لوٹ مار ہے ، اب ملک میں ایسا وزیراعظم ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال کے عوام کو ہیلتھ انشور دینے کا اعلان کیا اور اس دوران وہ روانی کے دوران بول گئے کہ ” سندھ ہمار ا صوبہ نہیں “ حالانکہ ان کا مقصد یہ تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا اور ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اب وزیراتعلیم شفقت محمود کی جانب سے وضاحت جاری کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں