فواد عالم کی عمدہ اننگز، بابراعظم کا خراج تحسین

کراچی . پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فواد عالم کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نئے آنے والے کھلاڑیوں کیلئے مثالی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ فواد عالم حوصلے، ہمت، عزم اور محنت کی عمدہ مثال ہیں، ایک طویل جدوجہد اور لگن کے نتیجہ میں 10 برس سے زائد عرصہ کے بعد فواد عالم کو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے کا موقع ملا اور انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھا کر خود کو ثابت کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کافرسٹ کلاس کرکٹ میں 10,000 رنز بنانا بہت بڑی کامیابی ہے اور میں ذاتی طور پر اس کا معترف ہوں، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خواہاں کرکٹرز کو میرا پیغام ہے کہ فواد عالم کو پیش نظررکھیں اور محنت اور جدو جہد کو اپنا شعار بنائیں، کامیابی ضرور ان کے قدم چومے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں