سندھ ہائیکورٹ :ساس کے قتل کے الزام میں ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

کراچی .سندھ ہائیکورٹ نے ساس کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی، عدالت نے ملزم کی سزائے موت برقرار رکھنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ساس کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزاکیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،ماڈل کورٹ ملیر نے ملزم کو سزائے موت اورپانچ لاکھ روپے جرمانے کاحکم سنایاتھا،پولیس کے مطابق جمشید نے فائرنگ کرکے اپنی ساس کو قتل ،اہلیہ افسانہ اورسالے فیض اللہ کو زخمی کیاتھا،سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی اپیل مستردکرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کاحکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں