ترک اداکارہ اصلحان خاتون کے پاس پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر، جلد سنانے کا اعلان کردیا

انقرہ. ترک ڈرامے ”ارطغرل غازی“ میں اصلحان حاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی نے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک ڈراما سیریل ”ارطغرل غازی“ پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن چکا ہے۔ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سے ایک کردار اصلحان حاتون کا بھی ہے۔ جو ارطغرل کے قریبی دوست ترگت کی بیوی اور ڈرامے کی دیگر خواتین کی طرح بہت بہادر اور عقلمند خاتون ہیں۔ یہ کردار ترک اداکارہ گلثوم علی نے ادا کیا ہے۔ اور اب گلثوم نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

گلثوم علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے جانے والے پیغام میں کہا ”پاکستان میں موجود میرے تمام دوستوں اور مداحوں میرے پاس آپ سب کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔ بہت جلد میں آپ کو یہ خبر سناو¿ں گی انشااللہ۔ ترکی کی طرف سے آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔“

گلثوم علی نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ”ترک پاکستان دوستی زندہ باد“ اور ان کی ویڈیو میں پاکستان اور ترکی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ گلثوم علی نے ویڈیو میں یہ تو نہیں بتایا کہ ان کے پاس پاکستانیوں کے لیے کیا خبر ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گلثوم علی معروف پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں