اینٹی کرپشن فورس بن کر سرکاری ملازمین کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن نے جعلی اینٹی کرپشن فورس بن کر سرکاری ملازمین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعیم بھٹی کے مطابق ملزمان بلال رانا، علی رضا اور عاطف محمود کو گرجاکھ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں فراڈ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان اینٹی کرپشن فورس کا روپ دھار کر کارروائیاں کر کے سرکاری ملازمین اور دوسرے لوگوں کو بلیک میل کر رہے تھے، ملزمان جعلی کارروائیوں سے محکمہ اینٹی کرپشن کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں