امریکہ میں دھماکہ 6 افراد ہلاک 10 زخمی

جارجیا.امریکی ریاست جارجیا کی فوڈ فیکٹری میں کیمکل مواد پھٹنے سے چھ افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوڈ فیکٹری میں موجود کیمیکل اچانک پھٹ گیا جس سے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی چل بسا،ہسپتال میں موجود چار زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔دھماکے بعد فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں