آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا قطر کا دورہ ، کن شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں ؟ بڑی خبر آ گئی

راولپنڈی .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرمیں موجود ہیں جہاں ان کی امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرپہنچے۔ آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اورپاس آو¿ٹ ہونے والے کیڈٹ کی تربیت کے معیارکی تعریف کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی ، دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق قطری قیادت کی طرف سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اورتعلقات پر اطمینان کا اظہار سمیت دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پرزوردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں