نیا پاکستان الٹا پڑگیا، پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد .ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے سب سے زیادہ اور کم کرپشن والے ممالک کی عالمی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کی مزید چار درجے تنزلی ہو گئی یعنی ملک میں کرپشن میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں کرپشن زیادہ رہی ، 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 124 واں نمبر ہے جبکہ گزشتہ سال 2019 میں پاکستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 120 ویں نمبر پر تھا ۔

ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں صفر سے 100 تک کا پیمانہ استعمال کیا گیاہے ، صفر سکور والے ممالک انتہائی کرپٹ اور 100 سکور والے ممالک بدعوانی سے پاک ہیں ، پاکستان نے 100 میں سے 31 سکور حاصل کیے ، عالمی فہرست میں شامل ممالک کا اوسط سکور 43 رہا ، بیشتر ممالک کرپشن پر موثر انداز میں قابو پانے میں ناکام رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں