فواد عالم کی سینچری ، انضمام الحق بھی خاموش نہ رہ پائے ، پیغام جاری کر دیا

لاہور.جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی سینچری کی بدولت پاکستان کی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے جبکہ ٹاپ بیٹنگ آرڈر مکمل طور پر فلاپ رہا ، فواد عالم کی شاندار اننگز پر انضمام الحق بھی تعریف کرتے ہوئے میدان میں آ گئے ہیں اور پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق ہیڈ کوچ انضمام الحق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فوادعالم کراچی ٹیسٹ کے ہیروہیں،وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہے ،ٹیسٹ کے دوسرے روزہمارے بیٹسمین اچھا کھیلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فواد عالم نے جس طرح اننگزکھیلی ان کی صلاحیتیں سامنے آئیںانہوں نے ہوم گراو¿نڈکاپورافائدہ اٹھایا۔

ان کا کہناتھا کہ لمبے عرصے کے بعد ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑی نے ہر گیند کو درست انداز میں کھیلا اور ان کی سینچری کی بدولت پاکستان جیت کی پوزیشن میںآ گیاہے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکل میں آ گئی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اگر یاسر شاہ اور نعمان علی نے وکٹیں حاصل کر لیں تو میچ کے نتائج اچھے آئیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں