” اٹارنی جنرل اگر وزیراعظم کے ساتھ ہیں تو انہیں بتائیں کہ ۔۔“ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

اسلام آباد .سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروائے جارہے اور الیکشن نہ کروا کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت عظمیٰ نے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کو طلب کر لیاہے جبکہ ان کے علاوہ اٹارنی جنرل کو بھی طلب کر لیا گیاہے ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جارہے ہیں ،عوام کوجمہوریت سے کیوں محروم رکھاجارہاہے، بلدیاتی انتخابات نہ کراکرعدالتی حکم کی خلاف ورزی ہورہی،کیاچیف الیکشن کمشنراورممبران نےاپناحلف نہیں دیکھا؟ کیا چیف الیکشن کمشنرنے آئین نہیں پڑھا؟ اٹارنی جنرل خالدجاویدکہاں ہیں؟اٹارنی جنرل اگر وزیراعظم کے ساتھ ہیں تو انہیں بتائیں آئین زیادہ اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں