لاہور ہائیکورٹ سے چودھری نثار کیلئے نہایت اہم خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر چودھری نثار علی خان کے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست شیڈول کے مطابق سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں جلد سماعت کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ چودھری نثار 2018ءکے انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے لیکن ابھی عہدے کا حلف نہیں اٹھایا۔

وکیل نے بتایا کہ چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے سے ان کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے، اس لیے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر حلقہ میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں