عمرکوٹ میں خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

عمرکوٹ کی ‘ش’ سے مبینہ زیادتی کیس کامرکزی ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عمرکوٹ کے علاقے ویرو شریف کی رہائشی محنت کش شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ خاتون کی نشاندہی پر کیس میں نامزد مرکزی ملزم علی خان پٹھان سمیت دو افراد پر مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا ، خفیہ اطلاع ملنے پر سٹی تھانہ ایس ایچ او خلیل کنبھار نے پولیس کی نفری کےہمراہ کارروائی کرکے مبینہ زیادتی کیس میں ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ امرقابل ذکرہے کہ چند روز قبل خاتون نے بھٹہ مالک علی خان پٹھان پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جسکا سٹی تھانہ پولیس سٹیشن عمرکوٹ میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا، بالآخر خفیہ اطلاع ملنے پرپولیس نےکارروائی کرتےہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں