میڈیکل کالج سے ملنے والی جواں سالہ لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی

لاہور (ویب ڈیسک) نواب ٹاؤن میں واقع نجی میڈیکل کالج سے ملنے والی جواں سالہ لڑکی کی لاش کی شناخت ہو گئی،پولیس کے مطابق نامعلوم لڑکی لاش میڈیکل یونیورسٹی کے احاطے سے ملی جسے دو نامعلوم لڑکے ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ گئے تھے۔

’لاہور میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی‘ انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی جس کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی۔لڑکی گجرات سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے اپنی ڈگری لینے آئی تھی اور وہاں سے کسی کے ساتھ رائیونڈ روڈ پر واقع نجی میڈیکل یونیورسٹی آئی جہاں اس کی موت واقع ہوئی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جب کہ زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں