معروف بھارتی اداکارہ تاپسی پنو کس غیرملکی کھلاڑی کو دل دے بیٹھیں؟ خبرآگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے بتا دیا کہ وہ کس کو دل بیٹھی ہیں,اداکارہ تاپسی ایک ڈینش بیڈمنٹن کھلاڑی کو ڈیٹ کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ تاپسی نے ایک انٹرویو میں ڈیٹنگ کے سوال پر بتایا کہ وہ فلم انڈسٹری میں سے کسی کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی ہیں۔تاپسی سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے ابھی تک اپنے ریلیشن شپ کو عام کیوں نہیں کیا ہے تو تاپسی کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں سے کسی کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔تاپسی پنو بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراوں میں سےایک ہیں ، جو فلم کے مواد پر کافی دھیان دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چندسال میں اپنے اسی انتخاب کی وجہ سے تاپسی نے بالی ووڈانڈسٹری میں اپنی الگ شناخت بنالی ہے۔تاپسی اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی دونوں کو الگ الگ رکھنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ تاپسی نے کہا کہ جو لوگ میرے قریبی ہیں ، میں ہمیشہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر ان کے سالگرہ پر پوسٹ کرتی ہوں ، ایسا ہی میں نے متھیاس کیلئے بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں