قومی اسمبلی اجلاس کو احسن طریقے سے چلانے کیلئے آج پھر اہم بیٹھک ہوگی

اسلام آباد.قومی اسمبلی اجلاس کو احسن طریقے سے چلانے کیلئے آج پھر اہم بیٹھک ہو گی،حکومتی وفد آج پھر اپوزیشن سے تعاون کیلئے ملاقات کرے گا،پرویز خٹک، وزیر مملکت علی محمداور عامر ڈوگر اپوزیشن سے ملیں گے،ملاقات شام 4 بجے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں ہوگی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اپوزیشن کو خاص طور پرسپیکر اور وزرا کے رویہ پر تحفظات ہیں،اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ایوان کا ماحول خود حکومتی بنچز خراب کرتے ہیں، ذرائع کاکہنا ہے کہ سپیکر شہباز شریف، خواجہ آصف، خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں،حکومت چاہتی ہے اپوزیشن ہاوَس بزنس ایڈوائزری کمیٹیوں میں شریک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں