پی ڈی ایم قیادت این آر اوچاہتی ہے جوکسی صورت ممکن نہیں،فردوس عاشق اعوان

لاہور.معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ پی ڈی ایم قیادت کسی صورت میں بھی معافی تلافی اور این آر اوچاہتی ہے جو عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کسی صورت ممکن نہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کااپنے ٹوئٹ میں کہناہے کہ حادثاتی چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھاہے جس کی تعبیر سے پہلے ہی اتحادی جماعتوں نے مخالفت کردی۔

انہوں نے کہاکہ جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین ابو بچاؤ تحریک میں ہر حربہ آزماچکے ،سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا،اب بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک سدھارنے کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ ملک کو اس حال تک پہنچایا کس نے؟،50سال ان کے آباوَاجداد ہی اس ملک پر حکمران رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں