راولپنڈی کے نجی فوڈ سینٹر اور ڈیلیوری بوائز میں جھگڑا، ڈنڈے چل گئے، ویڈیو وائرل

راولپنڈی(ویب ڈیسک) روات میں نجی فوڈسینٹر اور فوڈ کمپنی کے ڈیلیوری بوائز میں جھگڑا ہوگیا۔ڈیلیوری بوائے نے ساتھیوں کے ہمراہ نجی فوڈ سینٹر میں توڑ پھوڑ کی جب کہ دونوں طرف سے جھگڑے کے دوران ڈنڈے چل گئے اور جس کے ہاتھ جو آیا دے مارا، اس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا فوڈسینٹر کی جانب سے ڈیلیوری بوائے کوآرڈر سے انکار پر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں