خواجہ آصف کے بیرون ملک کاروباری شراکت داری کے بھی شواہد نیب کو موصول

لاہور.مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے بیرون ملک کاروباری شراکت داری کے بھی شواہد نیب کو موصول ہو گئے۔

نجی ٹی وی نیب دستاویزات کے مطابق خواجہ آصف دبئی میں جاپانی ریسٹورنٹ زن میں شراکت داری کی،شراکت داری میں خواجہ آصف کو 136 ملین بیرون ملک سے موصول ہوئے، خواجہ آصف نے غیر ملکی ریسٹورنٹ سے شراکت داری 2012 میں ختم کی۔

وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ جس غیر ملکی ریسٹورنٹ کی بات کی جارہی ہے وہ سٹال ہے، خواجہ آصف نے وہ سٹال 2 سال تک رکھا، جس میں سے صرف چند لاکھ روپے کمائے۔

نیب رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے دبئی کی کمپنی آئیمیکو میں ملازمت بھی اختیار کر رکھی تھی ،خواجہ آصف نے 2017 میں ملازمت ترک کر دی تھی ،خواجہ آصف کی طارق میر اینڈ کمپنی میں پارٹنرشپ ہے ۔

نیب کاکہناہے کہ طارق میر اینڈ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں 2009 میں 100 ملین کی ٹی ٹیز بھیجی گئیں ،خواجہ آصف اس سے متعلق نیب تفتیشی ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں