ترکی نے غیرقانونی مقیم 40 پاکستانیوں کوملک بدر کردیا

اسلام آباد. ترکی سے 40 پاکستانی شہری ملک بدر کردیئے گئے جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ترکی سے غیر قانونی طور پرمختلف شہروں میں مقیم 40 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر ڈی پورٹیز کو کھانا، کپڑے اور جوتے فراہم کئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی پورٹیز کا کھانا، کپڑے، جوتے فراہم کرنے کےلئے دوبڑی این جی اوز سے معاہدے کئے گئے تھے۔ ترکی سے ملک بدر ہونے والے پاکستانی غیر قانونی طور پر مختلف شہروں میں مقیم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں