7 سال سے آپ کونسے دھندے میں لگے ہوئے ہیں ؟،سندھ ہائیکورٹ لاپتہ افراد کیس میں پولیس کی کارکردگی پر برہم

کراچی .سندھ ہائیکورٹ لاپتہ افراد کیس میں پولیس حکام کی کارکردگی پر برہم ہو گئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 7،7 سال گزر جاتے ہیں پولیس شہریوں کو بازیاب نہیں کرپاتی ،7 سال سے آپ کونسے دھندے میں لگے ہوئے ہیں ؟،آپ کو لاپتہ افراد کی کوئی پرواہ نہیں ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے پولیس حکام کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے کہاکہ 7،7 سال گزر جاتے ہیں پولیس شہریوں کو بازیاب نہیں کرپاتی ،7 سال سے آپ کونسے دھندے میں لگے ہوئے ہیں ؟،آپ کو لاپتہ افراد کی کوئی پرواہ نہیں ،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں