گوجرانوالہ میں فائرنگ کرکے خاتون اورچار بچوں کو قتل کردیا

گوجرانوالہ میں فائرنگ کرکے خاتون اورچار بچوں کو قتل کردیاگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق قتل کی واردات گوجرانوالہ تھانہ کینٹ کی حدود ڈوگراں والا میں ہوئی،جس میں خاتون اورچار بچوں کو قتل کردیاگیا،پولیس کاکہناتھاکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیاجارہاہے،خاتون کاشوہر گھر میں موجود نہیں تھا، قتل کی واردات کی تفتیش جاری ہے،پولیس کامزید کہناہے کہ بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں،قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے ۔
اہل علاقہ کاکہناتھاکہ گھر سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دی تھیں،خاتون اور بچوں کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں