وزیراعظم کا دامن صاف، چاہتے ہیں فارن فنڈنگ کیس کاجلد فیصلہ ہو، فردوس عاشق اعوان

لاہور.وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کہناہے کہ وزیراعظم کادامن صاف ہے،صادق اورامین قیادت ہے، تحریک انصاف چاہتی ہے ان مقدمات کاجلد فیصلہ ہو۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ11 کھلاڑی ایک جانب ہیں کپتان ایک طرف ڈٹ کر کھڑا ہے،اکبر ایس بابرن لیگ کے ہاتھ میں کھلونابنے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ فارن فنڈز وہ ہیں جو محب وطن پاکستانیوں نے بھیجے ،اپوزیشن کی قیادت نے باہر سے آنے والے فنڈز پرہاتھ صاف کیا،کپتان عوام کی طاقت سے گلے سڑے نظام کو بدلنے نکلے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں