سکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام حقیقت کے برعکس ہے،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی اجلاس میں تنازعہ پر وضاحت

اسلام آباد.تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی اجلاس میں تنازعہ پر الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کے الزامات پر وضاحت جاری کردی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ سکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام حقیقت کے برعکس ہے،سکروٹنی کمیٹی اپنے ٹی او آرز کے مطابق کام کررہی ہے،سکروٹنی کمیٹی اجلاس میں فریقین وکلاکے ساتھ پیش ہوئے،

الیکشن کمیشن اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات پر بحث ہوئی،وکیل نے بار بار سکروٹنی کے کام میں مداخلت اور دباو¿ میں لانے کی کوشش کی ،اکبر ایس بابر کی بار بار مداخلت کے باعث سکروٹنی کمیٹی کو اجلاس ختم کرنا پڑا، سکروٹنی کمیٹی میرٹ پر اپنی سفارشات تیار کر کے الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں